بھٹکل :17/اکتوبر(ایس او نیوز) ضلع باگلکوٹ میں منعقدہونے والے کرناٹکا کے بین الاضلاع جونئیر اور سنئیر کھیل مقابلوں کے لئے مرڈیشور کی بینا وئیدیا کالج کے 7طلبا منتخب ہوئے ہیں۔
انڈر 20کے کھیل مقابلوں میں جاولین تھرو، پول والٹ کے لئے کلدیپ نائک، پول والٹ میں مکند دیواڑیگا، 5000اور 1500 میٹر دوڑکے لئے موہنی نائک، شاٹ پٹ کے لئے محمد شہزاد اور اسی طرح انڈر 18کے لئے پول والٹ کے لئے نوتن دیواڑیگا، لانگ جمپ کے لئے شویتا نائک، ٹرپل جمپ کے لئے شہزاد کٹپاڑی منتخب ہونے کی اطلاع کالج پرنسپال کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ منتخب ہوئے تمام کھلاڑیوں کو کالج انتظامیہ کے صدر منکال وئیدیا ، کالج پرنسپال ، لکچرر حضرات اور مقامی اداروں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔